وہاڑی؛ تیز رفتار مسافر کوسٹر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

72

وہاڑی ، 06 مئی (اے پی پی ):  ملتان روڈ نزد ٹبہ سلطانپور اڈا 22 کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثہ ، وہاڑی سے ملتان جانے والی کوسٹر اور مہران کار آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی سمیت کار سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو 1122 نے لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطانپور منتقل کر دیا ہے جبکہ 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سورس : وی این ایس ، وہاڑی