پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں، غیر معیاری اشیاء تلف

14

ملتان،19 مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں،سیتل ماڑی پور میں کولڈ سٹور جبکہ جہانیاں میں بیوریجز پلانٹ پر چھاپہ مارا گیا اور 140 کلو باسی بھنڈی، 50 کلو گلے سڑے سیب، 150 لٹر غیر معیاری فلیورز سیرپ تلف کر دیا گیا ہے۔

، ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ کولڈ سٹور میں بھاری مقدار میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل سٹور کیے گئے تھے اور کہا فنگس لگے پھل اور سبزیاں سٹور کرنے پر کولڈ سٹور کو 28 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے اور کہا کھلے فلیورز سے تیار سیرپ کے استعمال پر 3 مرلہ سکیم جہانیاں میں بیوریجز یونٹ کو 20 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ سیرپ کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور ٹاٹری کا استعمال کیا جارہا تھا  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ مینگو، لیمن اور کولا فلیورز کی برکس ویلیو معیار سے کم پائی گئی ہے اور کہا خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور انہوں نے کہا کہ عوام معیاری اور خالص خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔