ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا ملتان سٹیڈیم کا دورہ،پاک ویسٹ انڈیز  کرکٹ سیریز کے  انتظامات کا جائزہ لیا

10

ملتان، 29 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے پاک ویسٹ انڈیز  کرکٹ سیریز کے سلسلے میں انتظامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹونے ملتان سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی،پارکنگ اور روٹس پر مثالی انتظامات کی ہدایت کی۔

  ڈپٹی کمشنر نے کہا ویسٹ انڈیز ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی و غیر ملکی کرکٹر 5 جون کو ملتان پہنچیں گے ، 3 انٹرنیشنل میچز 8 جون،10 اور 12 جون کو کھلیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  شہریوں کیلئے سٹیڈیم میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کرینگے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پی سی بی حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔