کرک،11 مئی (اے پی پی ): تحصیل بانڈہ کے مردان خیل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی، ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔
مردان خیل ڈیم میں خواتین کشتی میں سیر کررہی تھی کہ کشتی میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے کشتی ڈیم میں ڈوب گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ مقامی غوطہ خوروں کے علاوہ ریسکیو کے مقامی اور کوہاٹ اور دیگر علاقوں سے غوطہ خور طلب کرلئے گئے۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد خواتین جس میں نازیہ زوجہ مطیع اللہ ،شبنم بی بی،مدیحہ دختر طارق فاروق سدرہ دختر خیات فاروق کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ زندہ بچ جانے والا ثاقب اللہ والد چمبیل گل ساکنان عیسک خماری یونین کونسل ٹیری کرک کو زندہ نکال لیا گیا۔