شجاع آباد؛ اینٹی ڈینگی مہم ، ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سیمنٹ جالی کارخانے کو سیل کر دیا گیا

32

شجاع آباد، 11 مئی (اے پی پی): شجاع آباد میں اینٹی ڈینگی مہم تیز کر دی گئی ہے۔اینٹامولوجسٹ،/ہیلتھ انسپکٹر رانا فرحان مجید نون  نے  مختلف ہاٹ سپاٹس کا دورہ کیا، ڈینگی ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی۔  دورے کے دوران مختلف سروس سٹیشن اور ٹا ئر شاپس  کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ریلوے پھاٹک کے قریب سیمنٹ جالی کارخانے کو مچھروں کی افزائش گاہ، کباڑ اور ناقص صفائی کی وجہ سیل کر دیاگیا۔

 تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل کریں، اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں  ہے،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔