ملتان،11مئی(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا میٹرک کے امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ، کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا اور کہا کہ امتحانی سینٹر پر انتظامات تسلی بخش،طلباء پرسکون انداز میں پیپر دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینٹروں میں طلباء و طالبات کو ،پانی،بجلی و تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور کہا کہ نقل کی صورت میں امیدوار کیخلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔