ملتان؛کمشنر کا یونین کونسل 28,29 کا دورہ ، سیورج نکاسی،صفائی صورتحال کا جائزہ

3

ملتان ،11 مئی (اے پی پی ):  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 28,29 کا دورہ  کیا  جہاں انہوں نے سیورج نکاسی،صفائی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے شاہین مارکیٹ،اطراف اور گیلانی پارک کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے وال چاکنگ کرنے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے  شہریوں سے ملاقات کی اور  مسائل دریافت کیے جبکہ اقدامات کے  بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے  شہریوں کو شہر کی خوبصورتی میں مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور واسا کو صاف پانی کے پائیپوں کی لیکج کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت کی ۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ  شہر کے 48 پارکوں کے دوروں کے2 راؤنڈز مکمل کر چکا، تیسرا جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں نکل کر عوامی مسائل کا ادراک کر کے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ویسٹ میجمنٹ کمپنی سیکنڈ شفٹ میں بھرپور استعداد کار سے کام کرے۔

اس موقع پر واسا، ویسٹ میجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، کارپوریشن حکام ہمراہ تھے۔