ہرنائی؛ بلدیاتی انتخابات میں 58وارڈز پر 281امیدواروں میں مقابلہ جاری  

7

ہرنائی،29 مئی  (اے پی پی ): ضلع ہرنائی میں  بلدیاتی  الیکشن  کیلئے  8یونین کونسل اور دو میونسپل کمیٹی کے 63وارڈزمیں 58 وارڈزپر 281 امیدواراں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ، میونسپل کمیٹی کے وارڈز پر پی اے پی اور پشتونخوامیپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

بلوچستان بھر کی طرح ہرنائی میں بھی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح آ ٹھ بجے سے اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوچکاہے۔ ضلع کی 8یونین کونسل اور 2میونسپل کمیٹی کے 63وارڈز  میں سے  58وارڈز پر 281امیدواروں میں مقابلہ جاری  ہے ۔  ضلع میں 63 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 45442 مرد اور خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

سیکورٹی کے لحاظ سے 15 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،پولیس اور لیویز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے ہیں۔