ہرنائی؛ 29مئی کے بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں مکمل، صحافی  بلدیاتی انتخاب میں مثبت رپورٹنگ کرکے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر

11

ہرنائی ،28 مئی (اے پی پی):29 مئی کو بلدیاتی انتخاب کو پرامن وشفاف بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے صحافیوں کو چاہے کہ وہ بلدیاتی انتخاب میں مثبت رپورٹنگ کرکے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی و ڈی آراو محمد رفیق ترین نے کہاکہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی2022کو بلدیاتی انتخابات 2022کاانعقاد ہورہا ہے جس میں ضلع ہرنائی بھی شامل ہے ضلع ہرنائی کےکل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد45422 ہے۔دومیونسپل کمیٹیوں ہرنائی و شاہرگ سمیت8 یونین کونسل میں مجموعی طورپر 63 وارڈز ہے۔

 ڈپٹی کمشنر محمد رفیق ترین نے کہا ہے میڈیا ملک کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے صحافی منفی تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح اور مثبت رپورٹنگ کرکے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری انجام دیں اور  کہاکہ بلدیاتی انتخاب کو پرامن واشفاف بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔