پشاور : افغانستان زلزلہ میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پاک،افغان بارڈرز پر ریسکیو1122 ایمبولینسز تعینات

8

پشاور، 23جون(اے پی پی): ریسکیو1122 نے بھی افغان زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈرز پر اہلکار تعینات کردیے ہیں، جو انگور اڈہ، غلام خان اور طورخم پر تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے کے دوران زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے پاکستانی بارڈرز پر ایمبولینسز موجود ہیں، جن میں  زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔