انگور کی مختلف قسمیں اب  نوشہرہ ورکاں میں   بھی دستیاب، خوش ذائقہ نسلیں عوام میں  خوب مقبول

17

نوشہرہ ورکاں،19 جون (اے پی پی ): لذت میں بے مثال مختلف کلرز میں اللہ کی قدرت سے تیار ہونے والی انگور کی قسمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعد پنجاب کے    ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں  میں   بھی دستیاب ہونے لگی ہیں ، وسطی پنجاب میں بدلتے موسمی حالات سے مختلف پھلوں کے باغات بن چکے ہیں اور انسانی صحت کے لیے مفید ترین پھل آڑو کے کامیاب تجربے کے بعد انگور کی مختلف قسمیں بھی تیاری کے بعد مقامی مکینوں کی خوش خوراکی میں شامل ہو چکی ہیں۔

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں بدورتہ میں پھلوں کی کاشت کے شائق آفتاب شاھد کے باغ میں انگور کی مختلف قسموں کی بیلیں کامیاب تجربہ سے محنت کا پھل بھی دینے لگیں ہیں ۔ کاشت شدہ بیلوں میں ، مینگو فلیور کی نسل،مینگو نیلم سیڈ لیس ،کارڈئیل ریڈ، شوگرا،ریڈ ڈائمنڈ اور سندر خانی کے علاؤہ دیگر نسلیں بھی یہاں پر پھل لینے کے کامیاب تجربہ سے گزر چکی ہیں۔

 عوام فریش انگور فارم سے لیکر اللہ کی قدرت پر رشک کرتے ہیں ، انہیں تازہ انگور کی خوش ذائقہ نسلیں مقامی سطح پر دستیاب ہیں۔