اوکاڑہ29جون (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں اشیائے ضروریہ کی دوسرے اضلاع سے آمد اشیائے ضروریہ کے سٹاک مقررہ نرخوں پر فروخت اور پھلوں و سبزیوں کی دوسرے اضلاع سے آمد اور یہاں سے دوسرے اضلاع کو سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت اور سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاکی قیمتوں والے چارٹ اور پرائس لسٹ دوکانوں اور ریڑھیوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی حالیہ لہر سے نمٹنے اور لوگوں کے ریلیف کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرر ہی ہے ۔
اس موقع پر صدر غلہ منڈی چوہدری حبیب الحق ،ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی سمیت تاجروں کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔