اوکاڑہ؛ مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ،دو ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے

25

اوکاڑہ،12جو(اےپی پی): تھانہ ستگھرہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 16 ون آر کے قریب پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

 پولیس ترجمان کے مطابق چار مسلح ڈاکو مبینہ طور پر ایک ڈیرے پر لوٹ مار کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس کی موقع پر پہنچ گئی جن کو دیکھتے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ۔اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے اوردو فرار ہو گئے۔

 پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اورفرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے  ۔ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔