اوکاڑہ،13جون )اے پی پی): سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نوید نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھون گرفتا کر لیا اور اس کے قبضہ سےدو پیکٹوں میں چھپائی ہوئی تقریباً 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق نوید نامی منشیات فروش اشرف المدارس کے عقب میں واقع قبرستان سے پیدل چرس لے جارہا تھا کہ پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر تیزی سے جانے لگا پولیس پارٹی نے مشکوک حرکت پر اسک تلاشی لی اور چرس برآمد کرلی اور گرفتار کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ چرس بیچنے کے لئےادھر جارہا تھا۔