بہاولنگر،19جون( اے پی پی ): بارش پھلسن کے باعث تیزرفتار کار سےدریائے ستلج بھکاں پتن پل کے قریب الٹ گئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2خواتین ،اور کمسن بچی سمیت6افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداددیکر ریسکیو ٹیموں نے ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی،زخمیوں میں ثوبیہ، مرتضی
،مزمل،کرن،علشبہ اور سیف اللہ شامل ہیں،حادثہ بارش میں تیز رفتاری پھسلن کے باعث پیش آیا،حادثے کے شکار افراد لاہور سے بہاولنگر آ رہے تھے۔