بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کوئٹہ میں منعقد

12

کوئٹہ، 19 جون( اے پی پی): بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، پارٹی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد سمیت اہم امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں  پارٹی کو مزید فعال او ر مستحکم بنانے اور تمام معاملات مشاورت اور اتفاق سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔