بورے والا؛ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے کے تحت ایک ارب 39 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا

6

بورے والا،10 جون(اے پی پی): ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے کے تحت بورے والا میں ایک ارب 39 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغازکر دیا گیا ہے،تمام سڑکوں کی از سر نو تعمیر سمیت دیگر منصوبے رواں سال شروع ہوجائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد رفیق احسن نے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں نمائندہ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ بورے والا شہر کو ورلڈ بنک ماڈل سٹی منصوبے کے تحت ملنے والی ایک ارب 39 کروڑ کی خطیر رقم سے میونسپل کمیٹی کو صفائی کے نظام کے لئے 13 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے سولڈ ویسٹ مشینری کی خریداری،شہر کی تمام اہم سڑکوں کو ازسر نو تعمیر اور مرمت کے لئے ایک ارب روپے جبکہ پارکس اور گرین بیلٹس کے لئے 25 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی واٹر سپلائی پائپ لائینیں اور ٹیوب ویلز کی تنصیب،نکاسی آب و دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ورلڈ بنک کی جانب سے مزید اڑھائی ارب روپے کی خطیر رقم آئندہ سال کے آخر تک فراہم کردی جائے گی