تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں، تعاون کی ضرورت ہے ؛ وفاقی ‏وزیر احسن اقبال

7

اسلام آباد،  یکم جون  (اے پی پی ): وفاقی ‏وزیرمنصوبہ بندی وترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے  بدھ  کو یہاں   راستہ کانفرنس سے  خطاب میں کہا ہےکہ انتہا پسندی انسان کو درندہ بنانے والا عنصر ہے، پوری دنیا کو یہ چیلنج درپیش ہے،تہذیبوں کے درمیان تصادم نہیں، تعاون کی ضرورت ہے۔

 وفاقی ‏ وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم  کر کے معاشی خوشحالی کا حصول ممکن ہے،سیاسی استحکام  کے ذریعے دنیا کے کئی ملکوں نے ترقی کی منازل طے کیں ،سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،  ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔