حکومتی کاوشوں کی بدولت عوام کواشیائے ضروریہ سستے داموں مل رہی ہے ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال محمدحنیف

8

نارووال، 16 جون ( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدحنیف نے کہاہے کہ شہریوں کواشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کویقینی بنانے کے لئے انتظامیہ تاجربرادری کیساتھ  مل کرتمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،روزانہ کی بنیادپرڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،حکومتی کاوشوں کی بدولت عوام کو مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں،اس حوالے سے تاجربرادری کی طرف سے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی ہدایت پر روزانہ کی بنیادپرمنعقدہ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں روزانہ کی بنیادپراشیائےضروریہ،پھلوں،سبزیوں سمیت نان اور روٹی کی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔اے ڈی سی جی نے اجلاس میں تاجر برادری کی طرف سے شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کوسراہاگیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹ اینڈ مئیرز ذیشان نیازکی طرف سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوضلع بھرمیں اشیائے ضروریہ آٹا ،چینی ،گھی ،دالوں اور سبزیوں سمیت کھاد کی قیمتوں کے بارے روزانہ کی بنیاد پرہونے والی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں  ڈی ایف سی عظمت علی،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمدسعید،اے ڈی ،زراعت احسان الحق پنوں،ای اے ڈی اعلی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مظفرارشاد کے علاوہ صدرکریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،میاں محمدشاہد،عدنان بٹ،محمدیونس ودیگرنمائندوں نے شرکت کی ۔