کوئٹہ، 06 (اے پی پی): صوبائی وزیر محکمہ مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کابینہ اراکین کے اخراجات میں 50فیصد کمی کی منظور ی دے دی ہے،صوبے میں تین نئے اضلا ع حب، کاریزات اور اوستہ محمد یکم ستمبر سے فعال ہوجائیں گے، صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیاں زمینی حقائق کے منافی ہیں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
یہ بات انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کابینہ نے 50نکاتی ایجنڈا پر چار گھنٹے اجلاس کرکے اسے نمٹایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پینشن میں 10فیصد اضافے کی منظوری دے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ وزراءکے اخراجات میں 50فیصد تک کمی کی جائیگی اور کابینہ نے راضا کارانہ طورپر اپنے فیول کو ٹے میں 50فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری حلقہ بندیوں کو ختم کرکے زمینی حقائق کے منافی حلقہ بندیاں کردی گئی ہیں ایسے علاقے جنکا آپس میں کوئی تعلق نہیں ایک حلقے میں شامل کردئیے ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
صوبائی وزیر محکمہ مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کابینہ نے بلو چستان ڈیو یلپمنٹ اینڈ سپر ویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بل اور معیار تعلیم کے بل 2018، ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی کا بینہ نے انسانی حقوق کی پالیسی 2021، بلو چستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022، جو ڈیشل کمپلیکس سر یاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظور ی دے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کا بینہ نے ربیع کی فصل 2021-22کے لئے کھاد پر سبسڈی، زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاند ہی اور انتخابات کے طریقے کار میں ترمین کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند سکیموں کا دوبارہ کا م کے آغاز کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان کے پنشنروں کی پنشن میں 10فیصد اضا فہ کی منظوری دے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے رکھنی۔بیکٹر شاہراہ کے منصوبے کے پی سی ون میں ترمیم کر نے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافے فی 40کلو بیگ 2200سے 2440 روپے کر دی ہے۔











