دل  پر پتھر رکھ کر پٹرول  کی قیمتیں  بڑھائیں ، غریب عوام  کو ریلیف دیں  گے ؛وزیر اعظم محمد شہباز شریف

12

لاہور ،05 جون  (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  دل  پر پتھر رکھ کر پٹرول  کی قیمتیں  بڑھائیں ، غریب عوام  کو ریلیف دیں  گے۔

 وہ اتوار  کو یہاں  انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ      جب دنیا میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی تھی تو ہم نے مارچ کے مہینے میں یکایک قیمتوں کو گرادیا، ساڑھے تین سال کسی کو ایک دھیلا نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی لیکن دل پر پتھر رکھ کر پٹرول  کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، میں پوری کوشش کروں گا کہ غریب شہریوں پر بوجھ نہ پڑے۔

وزیر اعلی پنجاب کو کہا ہے کہ پیک آورز میں میٹرو کے ٹکٹ آدھے کردیے جائیں تاکہ غریب آدمی کو ریلیف دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ میں موجود ڈیٹا بہت شفاف ہے، اس کے تحت ہم 7 کروڑ عوام کو 2 ہزار روپے مہینہ دیں گے۔