کراچی،29جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ، کراچی میں بدھ کو 35ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن اور گریجویشن تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دنیا کا ہر مسئلہ مشاورت سے حل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں کوئی فوج روایتی یا غیر روایتی جنگ میں اکیلے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عسکری آپریشنز میں کامیابی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔