دو ہزار اٹھارہ میں  ہماری حکومت میں دفاع اور ترقی کے لیے بجٹ یکساں تھا ، گزشتہ حکومت کے چار سال کے بعد ترقیاتی بجٹ نصف رہ گیا ؛ وفاقی وزیر احسن اقبال  

17

اسلام آباد،  16 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال  نے   جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں  کہا ہے کہ 2018ء  میں  ہماری حکومت میں دفاع اور ترقی کے لیے بجٹ یکساں تھا ، گزشتہ حکومت کے چار سال کے بعد ترقیاتی بجٹ نصف رہ گیا ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی  بدولت آج پاکستان کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ سیاست کا نہیں بلکہ مل کر پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا وقت ہے۔