اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں بلکہ مل کر پاکستان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء ہماری حکومت میں دفاع اور ترقی کے لیے بجٹ یکساں تھا ، گزشتہ حکومت کے چار سال کے بعد ترقیاتی بجٹ نصف رہ گیا ہے ۔











