اسلام آباد، 17 جون (اے پی پی ):”روڈ ٹو مکہ “منصوبے کے تحت عازمین حج کی حجاز مقدس راونگی کا سلسلہ جاری ، اسلام آباد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر سعودی عملہ مسافروں کی کلیئرنس میں مصروف ہے ،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی خود منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سعودی سفیر نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور سعودی امیگریشن کاونٹرز کا جائزہ لیا۔
روڈ ٹومکہ منصوبے کا مقصد پاکستانی عازمین کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ، منصوبے کے تحت عازمین کی کسمٹز کلیرینس، سیکورٹی اور ایمیگریشن کا تمام عمل اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی مکمل کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر پاکستانی وزارت حج سے مل کر اسلام آباد، ائیرپورٹ پر سہولیات دی جارہی ہیں۔
عازمین حج “روڈ ٹُو مکہ” منصوبے کی سہولیات سے مطمئن ہیں ، آئیندہ سال اس آپریشن کا دائرہ کار پاکستان کے مزید ائیرپورٹس تک بڑھایا جائے گا، پاکستان روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولیات حاصل کرنے والے پانچ ممالک میں شامل ہے،سہولیات کے لیے حکومت پاکستان، بالخصوص وزارت مذہبی امور کا اہم کردار رہا ہے۔
“روڈ ٹُو مکہ” منصوبے کے تحت عازمین حج آرام دہ سفری سہولیات سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت اب تک چھ ہزار سے زائد عازمین حج کو سہولیات دی جاچکی ہیں، حج آپریشن 4 ،زی الحج تک جاری ر ہے گا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی سعودی عملے کی جانب ایمیگریشن کلیرینس انتہائی قلیل وقت میں مکمل کی جاتی ہے، پہلے سعودی عرب پہنچ کر دوبارہ امیگریشن و سامان کلیرینس کروانے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔روڈ ٹو مکہ بلاشبہ پاک۔سعودیہ بھائی چارے کا ایک اور عملی نمونہ ہے۔