سعودی تجارتی وفد کے اعزاز میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام جی او آر میں تقریب کا انعقاد

3

لاہور 23جون ( اے پی پی ): سعودی تجارتی وفد کے اعزاز میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے زیر اہتمام جی او آر میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔سعودی سرمایہ کاروں نے پنجاب کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم تعمیرات، زراعت، لائیوسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا،سربراہ سعودی وفد فہد البعاش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی دو الگ الگ ادارے نہیں بلکہ دو بھائی ہیں یہ ملاقات ایک خاندانی ملاپ ہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرا  پڑا ہے، ہم ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے یہاں کے لوگ غیر معمولی طور پر بلاحیت اور ہنر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بیس لاکھ پاکستانی مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور سعودی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے پنجاب میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔پنجاب میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت اور ان کے کاروبار کو آسان بنانے کیلئے بے شمار مراعات فراہم کی گئی ہیں

 صنعتی زونز میں درآمدی مشینری پر چھوٹ اور آمدنی پر ٹیکس میں مراعات جیسی سہولیات میسر ہیں۔لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمران امین کی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں بارے بریفنگ دی۔

لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او عمران امین،سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ  ا حمر ملک، سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی امجد علی اعوان اور پنجاب کے دیگر معروف صنعت کار بھی تقریب میں موجود تھے۔

سعودی عرب کے وفد میں سعودی بزنس چیمبر کے ممبران شامل تھے۔