شجاع آباد، یکم جون (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر چیف آفیسر یونٹ شجاع آباد عامر رؤف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مکمل صفائی اور فلٹرز کی تبدیلی کا کام شروع کرادیا ہے اور سب انجینئر کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر فنکشنل کیا جائے، اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام الناس کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔