صاف اور شفاف الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جدوجہد کرتی آر ہی ہے؛ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

7

اسلام آباد،29جون  (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  صاف اور شفاف الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے جدوجہد کرتی آر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں  جب بھی شفاف انتخابات ہوئے اور تمام جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آئے تو پاکستان پیپلز پارٹی نے ان انتخابات میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  آمریت کا سہارا لے کر دھاندلی سے کامیاب ہونے والوں کو یہ خوف ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات ہو گئیں تو ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔