صحرائے چولستان میں پری مون سون کی بارش سے طویل خشک سالی اور جاری شدید گرمی کی لہرکا خاتمہ ہو گیا

4

بہاولنگر، 19 جون ( اےپی پی): بہاولنگر ضلع سے ملحقہ صحرائے چولستان میں بھی گزشتہ رات سے پری مون سون کی پہلی بارش ، بارش  سے  چولستان میں طویل خشک  کا بھی خاتمہ ھو گیا ھے ، پچھلے دو ماہ سے چولستان میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے  باعث ٹوبہ جات خشک ہو گئے تھے اور پانی نہ ملنے کے باعث 2000 سے زائد جانور ہلاک ھو گئے تھے  حالیہ بارش سے  چولستان میں نشیبی علاقے اور ٹوبہ جات پانی سے بھر گئے ۔  جس سے  روھی کی رونقیں دوبارہ بحال ھو گیں۔

بارش برسنے سے چولستان سے نقل مکانی کرنے والے روہیلوں نے واپس روھی کا رخ کر لیامحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ھے اگر  بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہا تو چولستان میں زندگی معمول پر آجائے گی اور یہاں کی  روایتی رونقیں بھی بحال ہو جائیں  گی۔