لاہور، 16جون(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان نے چار سال میں قوم سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد چند ہفتوں میں 50 لاکھ ٹن گندم ذخیرہ کی جبکہ آٹے پر 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومت نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانا بھی ڈبو دیا ہے،سیاست کی بجائے اب ریاست بچانا ہوگی ۔











