اوکاڑہ؛کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی کا انعقاد

15

 

اوکاڑہ ،16جون(اے پی پی ): کیمرہ مین ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ   ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں تاجروں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئےبھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی کا آغاز مسجد گول چوک سے ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوکر اوکاڑہ پریس کلب چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے  نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔