کراچی،29جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ، کراچی میں بدھ کو 35ویں ائیر وار کورس کی کانووکیشن اور گریجویشن تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر میں اداروں کا کردار کلیدی ہے، ہمیں رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر مظلوموں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔