لائیو سٹاک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی بارے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے؛ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) اسداللہ خان

8

لاہور ، یکم  جون  (اے پی پی): سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) اسداللہ خان نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی بارے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے،موسمیاتی اثرات کم کرنے کیلئے موسمی برداشت کی حامل بریڈز تیار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) اسداللہ خان سے  بدھ کو یہاں  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت اور گرین کلائمیٹ فنڈ کے وفد نے   ملاقات کی۔وفد میں ایف اے او کی نمائندہ برائے پاکستان، گرین کلائمیٹ فنڈ کے سربراہ سمیت عالمی ماہرین بھی شامل تھے ۔وفد نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) اسداللہ خان کو موسمیاتی عالمی منصوبوں بارے بریف کیا۔وفد کے دورہ کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں بارے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔

 ملاقات  میں ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی۔