اسلام آباد،1جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان میں مل جل کر رہتے ہیں، پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی برادری کی شاندار خدمات فراموش نہیں کی جا سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسلامی تنوع اور جامعیت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ہر قسم کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، شخصی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے،اگر بنیادی انسانی حقوق اور آزادیاں سلب کر لی جائیں تو عوام بے چین ہو جاتے ہیں جس سےماحول میں گھٹن زدہ ہو جاتا ہے، قومی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے۔