مری،07 جون (اے پی پی): مری کہ علاقہ سترہ میل کے گھنے جنگل میں گزشتہ روزآگ بھڑک اٹھی جس نے کثیر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے متعدد قیمتی درخت بھی آتشزدگی کی نظر ہو گئے جبکہ جنگلی حیات بھی آگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ریسکیو 1122نے بروقت کاروائی کرکےمکمل طور پر آگ پر قابو پا لیا۔
آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر انتہائی دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے جنگل میں آگ بجھانے پہنچ گئے ۔ریسکیو 1122 کے جوان جدید سامان نہ ہونے کے باوجود ہاتھوں سے آگ بجھانے میں مصروف رہے جبکہ دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے جوانوں کو کافی دشواری کا بھی سامنا رہا،جدید ساز و سامان کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ سے ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔