مری ، 06 جون (اے پی پی ):سترہ میل کے جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے،آگ نے بڑے رقبے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ، آگ سے چھوٹے درختوں اور پودوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ایمبولنس اور فائر وہیکلز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ریسکیو اہلکار کئی میل پیدل پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔