مری ، 02 جون (اے پی پی ):بڑھتےہوئے روڈ ٹریفک حادثات پر کمی لانے کے لیے ریسکیو 1122 مری کی ایمرجنسی کمیونٹی رسپانس ٹیم کے زیر اہتمام پہاڑی علاقے میں دوران سفر احتیاطی نکات پر مشتمل پفلٹ تقسیم کیے گئے ۔احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ سترہ میل ٹول پلازہ،گلیات اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں اور دور دراز سے آنے والے سیاحوں میں تقسیم کیے گئے ، پمفلٹ تقسیم کرنے کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔
سیاحوں نے ریسکیو 1122 کی طرف سے دیے گئے پمفلٹ کو ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے مفید قرار دیا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔