قصور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کے لئےپیراویٹرنری سٹاف میں 189 موٹر سائیکلز  تقسیم کی گئیں

33

قصور۔  04 جولائی (اے پی پی):قصور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کے لئےپیراویٹرنری سٹاف میں 189 موٹر سائیکلز  تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی /چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری،ایم پی اے چوہدری احسن رضا خاں کی خصوصی شرکت جبکہ ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قمر نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر عدیل سیال نے بھی شرکت کی۔ پیراویٹرنری سٹاف کو 189موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں،ممبرز صوبائی اسمبلی نے پیراویٹرنری سٹاف کوموٹرسائیکلیں دیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدر انصاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے شعبہ لائیوسٹاک کیلئے20ارب کی خطیررقم مختص کی،نئی موٹربائیکس محکمے کی استعدادکارمیں اضافے کاسبب بنیں گی،موٹربائیکس کاڈیزائن پیراویٹس کی مشاورت سے تیارکیاگیاہے،پیراویٹرنری سٹاف کو7ہزارموٹربائیکس فراہم کی جائیں گی،پہلے مرحلے میں 3412 موٹر بائیکس تقسیم کی جا رہی ہیں، بہترین کارگردگی دکھانیوالے پیرا ویٹس کو انعامات بھی دیئے جائیں  گے۔ موٹربائیکس ملنے کے بعدپیراویٹس مزیدلگن سے خدمات مہیاکرینگے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم شعبہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بلا سود قرضے کی فراہم کئے جا رہے ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خاں نے کہاکہ پچھلے دور حکومت میں کٹے،وچھے کے نام پر ڈرامہ بازی کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محترمہ مریم نواز شریف نے حقیقی معنوں میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء کیا ہے۔  ممبرز صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدر انصاری اور چوہدری احسن رضا خاں نے پیراویٹنری سٹاف میں موٹربائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔