مری ؛ گھنےجنگلات میں لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 نے قابو پالیا

35

مری ، 12 جون  (اے پی پی ): مری کے مختلف گھنےجنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے  کیلئے  ریسکیو 1122  نے بروقت رسپانس کیا   اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکمے اور مقامی افراد کا کردار بھی اہم رہا۔تنگ لنک روڈز ،متاثرہ علاقوں میں پانی کا سورس نہ ہونے،مشکل ترین اور دشوار گزار راستے، کانٹے داد رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوۓ ریسکیو اہلکار کئی میل پیدل پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے۔

انچارج ایمرجنسی آفیسر نے خود موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ فائر آپریشن میں حصہ لیا۔ریسکیو 1122 مری کے مطابق  جنگلی حیات حیوانات  نباتات،اور جنگل سے نذدیکی آبادی کو محفوظ بنانا  ترجیحات میں شامل رہا۔