مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

10

 

مری، 16 جون  (اے پی پی ): ملکہء کوہسار مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے  گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ،  طویل دورانیے کے بعد مری اور گردونواح میں ایک اچھی بارش ہوئی   ہے ، جس  سے   ملک بھر سے آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا  ہے  ۔