مظفرگڑھ ؛ پولیس کی بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف بڑی کارروائی، منشیات برآمد،4 افراد گرفتار

10

مظفرگڑھ،24  جون(اے پی پی): مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کےتھانہ صدر علی پور پولیس کی بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآم،ایک خاتون سمیت 4 افراد گرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمخبر کی اطلاع پر تین مرد اور ایک عورت کوگرفتار کر کے ملزمان سے 9 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کوئٹہ سے چرس لے کر علی پور میں سپلائی کیا کرتے تھے،ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے نیشا ملک نامی خاتون کو بھی گروہ میں شامل کیا ہوا تھا،پولیس تھانہ صدر علی پور نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ۔