ملتان ؛ ایڈیشنل آئی جی  پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کانسٹیبل وسیم صابر کی نشتر ہسپتال میں عیادت کی

22

ملتان، 10 جون (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے تونسہ ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کانسٹیبل وسیم صابر کی نشتر ہسپتال میں عیادت کی اس موقع پر ڈاکٹر احسان صادق نے   کہا کہ ملک اور قوم کو ایسے افسران کی ضرورت ہے جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں  ، پولیس افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورامن وامان کے قیام کیلئے پولیس کے شیر دل جوان ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

 ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ  جنوبی پنجاب میں مثالی امن قائم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں،مجرمان کو ہر صورت انجام منتقی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا پولیس ایک ہمت اور جزبہ سے سرشار فورس ہے جس نے ہر دور میں امن و امان کی خاطر قربانیاں پیش کیں اور ایسی قربانیاں مستقبل میں پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ پولیس افسران و جوان اپنے حوصلہ، ہمت اور جزبہ سے سرشار میدان عمل میں ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے زخمی کانسٹیبل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ محکمہ پولیس کے جوان ہماری فیملی کی طرح ہیں انکی زندگی کے تمام تر مسائل کا ادراک ہماری زمہ داری ہے۔ انہوں نے تونسہ ڈیرہ غازی خان ہسپتال میں داخل ملازمین کے بہترین علاج معالجہ کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز 9 جون کی راتایس ایچ او سٹی تونسہ نے ایلیٹ اور ڈالفن سکارڈ کے ہمراہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایس ایچ او فاروق احمد، کانسٹیبل وسیم ساغر ،کانسٹیبل عمران اور ایلیٹ کانسٹیبل محمد آصف فائر لگنے سے زخمی ہوئے۔ کانسٹیبل وسیم ساغر کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے نشتر ہسپتال ملتان میں منتقل کر دیا تھا اور بقیہ زخمی تونسہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نیز ایک ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔