ملتان، 11 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے الٹی میٹم دیا اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور شیخ طارق رشید بھی شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ طلب و رسد کے مطابق عوامی ریلیف کیلئے ریٹس کا تعین کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ہول سیل ڈیلرز بھی جرمانوں کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دال،گھی،آٹا سمیت اشیاء خوردونوش کے ریٹس کا روزانہ آڈٹ کیا جائے گا اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پرائس کنٹرول سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ شیخ طارق رشید نے کہا حکومت پنجاب رانا کو براہ راست ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔