ملتان، 14 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹونے بغیر پروٹوکول اچانک چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی اور طبی سہولیات کی انسپکشن کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کی سہولیات کو ترجیح بنارکھا ہے ، ہسپتالوں میں مفت ادویات و ٹیسٹوں کی سہولت بلاتفریق مہیا کی گئی ہے۔
ڈی سی طاہر وٹو نے کہا اچانک دورے کرکے ہسپتالوں میں شکایات کا ازالہ کرونگا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔