اوکاڑہ    : ڈی پی او حسن اقبال نے عہدے کاچارج سنبھال لیا، یاد گار شہداء پر حاضری دی

31

اوکاڑہ،14جون (اےپی پی):  ضلع اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اقبال نے عہدے کاچارج سنبھال لیا، چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی پی او حسن اقبال نےیاد گار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی ۔

بعد ازاں ڈی پی او نے سٹاف سے تعارفی ملاقات میں ضلع اوکاڑہ میں امن وامان کے لئے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے اپنی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔