ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، گورنر پنجاب

3

لاہور ، جون 19(اے پی پی): گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی، وفد نے گورنر پنجاب کو سڑکوں کی زبوں حالی اور بجلی کی ٹرپنگ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ صنعتیں چلتی ہیں تو کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے، مسلم لیگ ن نے بجلی منصوبے شروع کر کے توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے سے ملک میں ترقی کا نیا سفر شروع کیا تھا، اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیے۔