چترال، 28 جون (اے پی پی):وادی کیلاش کے لوگ اپنےقدرتی حسن، مخصوص ثقافت، نرالےدستور، رنگا رنگ تقریبات اور نہایت دلچسپ رسومات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ کیلاش لوگ خوشی کے ساتھ ساتھ فوتگی پر بھی اپنی مخصوص رسومات ادا کرتے ہیں اور خصوصی طور پر اخروٹ والی روٹی بناکر میت کے گھر بھجواتے ہیں اور اسی طرح خوشی غمی میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹھاتے ہیں۔