ورلڈ اینٹی چائلڈ لیبر ڈے ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کے  بچوں کا جوائے لینڈ کا تفریحی دورہ

63

ملتان، 12 جون (اے پی پی ): ورلڈ اینٹی چائلڈ لیبر ڈے  کے  موقع پر  چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں  نے  مقامی جوائے لینڈ کا تفریحی دورہ کیا۔ بچوں کے لئے تفریحی دورے کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ جوائے لینڈ میں بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوئے۔

 ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، بیورو سٹاف اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم بچوں کے ہمراہ تھے ۔