وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر قمر زمان کائرہ کی ملاقات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف انتظامی، مالیاتی سمیت  ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ

8

اسلام آباد،15 جون (اے پی پی ):  وزیر اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات  میں  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وہ پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر تمام حل طلب امور کو جلد از جلد نمٹائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام موجود وسائل کو بھرپور انداز میں بروۓ کار لانے کی ہدایت کی۔

 ملاقات  میں  ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ   وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں  موجود تھے ۔