وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا انسداد دہشت گردی فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

25

لاہور، جون 10(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد دہشت گردی فورس کی حوصلہ افزائی کے لئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ٹریننگ بلاک اور کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا وزٹ بھی کیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈیٹا سینٹر، سائبر کرائم یونٹ، جیو فنیسنگ سینٹر، لیبز، ائی ٹی سیکشن  اور دیگر سیکشنز کا بھی مشاہدہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی ٹریننگ ونگ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مرد و خواتین سے ملاقات کی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی  فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو سراہا ۔

 وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز نے انار کلی بم دھماکہ کیس کو حل کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بنیاد سابق وزیر اعلی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں رکھی تھی۔ ہمارے دور میں لگایا گیا یہ پودا اب تن آور درخت بن چکا ہے۔سی ٹی ڈی فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔  دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری بھی دی اور چیف سیکرٹری کو بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔